جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے والے بیٹوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ کراچی میں جامع مسجد رضوان میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں نماز ادا کی گئی ۔ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے
