قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کو اس وقت خود سے بہتر وکٹ کیپر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ رضوان وقت کے ساتھ ساتھ اپنے کھیل میں بہتری لاتے رہے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں مواقع نہ ملنے پر انہیں ذرا بھی افسوس نہیں ہے ۔ وہاب ریاض اگر کرکٹر نہ ہوتے تو اچھے بزنس مین ہوتے ۔
