مریم نواز 800 روپے کا جوڑا سلوا کر پہن لیتی ہیں ، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ مریم نواز سے کپڑوں اور فیشن کے بارے میں کافی گفتگو کرتی ہیں مگر ان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ سلسلہ بہت کم ہوگیا ہے ۔ مریم نواز آٹھ سو روپے تک کا جوڑا لیکر سلوا کر پہن لیتی ہیں ، بات کپڑوں کی قیمت کی نہیں ہوتی بلکہ زیادہ اہم یہ ہوتا ہے کہ آپ کیری کیسے کرتے ہیں ۔ وہ جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کررہی تھیں، انہوں نے کہا مریم نواز چھوٹے برانڈ کے سوٹ میں بھی خوبصورت لگتی ہیں