ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت۔

اپنا تبصرہ لکھیں