قوم عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم لوگوں کو شریک رکھیں، وزیراعظم شہباز شریف
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ عید ادا کی۔
عید کی نماز کے بعد وزیراعظم نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعا کی۔
عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لوگوں سے عید ملے۔
وزیراعظم کا عید کے پرمسرت موقع پر کہنا تھا کہ قوم عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم لوگوں کو شریک رکھے، پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔