بیرون ملک پاکستانیوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالرز وطن بھیجے
مارچ میں ترسیلات زر کی مد میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ2024 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں3.0 ارب ڈالر کی رقم وطن آئی ، فروری 2024 میں 2.25 ارب کی رقم وطن بھیجی گئی تھی اس طرح اضافہ31.30 فیصد ہے ، مالی سال کے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں21.0 ارب ڈالر کی رقم آئی