پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کرلی
پاکستان میں معیشت سے جڑی اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ہندڑیڈ انڈیکس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ۔
معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 839 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 70 ہزار 459 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا