قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کاکول میں ہونے والے کیمپ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ سے ٹیم کے اتحاد میں اضافہ ہوتا ہے ، بات چیت کا موقع ملتا ہے ۔ ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ ہمیں فٹنس پر کیمپ کا موقع ملا ۔ فٹنس لیول میں بہتری کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ۔ روزہ میں ٹریننگ تھوڑا مشکل ہے ، اس بار افطاری اور سحری گھر کے بجائے کھلاڑیوں کے ساتھ کی ۔
