مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے ستائسویں شب کے موقع پر شب قدر کی تلاش میں رات بھر عبادت کی اور دعائیں مانگیں ، فلسطینیوں کی بہت بڑی تعداد سخت پابندیوں کے باوجود مبارک رات کے موقع پر عبادت کے لیے اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام پر پہنچی ۔ اس موقع پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی اور سولہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا
