دل چاہتا ہے سیاست میں آکر پاکستان کے لیے کچھ کروں ، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ۔۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن بڑے ان کو سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں ۔ ڈان نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیمز کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا تھا ۔ شاہد آفریدی کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب غلط بیانات پھیلائے جاتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں