صائم ایوب کہتے ہیں کہ وہ دو تین سال بالنگ پریکٹس کررہے ہیں اور انہیں شوق ہے بالنگ کی ۔ خواہش یہ تھی کہ بالنگ کا موقع ملے ۔ پشاور زلمی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے مجھے نیا گیند کرنے کو دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرفراز بھائی بہت سے باتیں میچ سے پہلے ہی بتادیتے ہیں جو ٹھیک نکلتی ہیں ،بابراعظم نے بھی سرفراز احمد سے سیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ سعید انور لیجنڈ رہے ہیں ، وہ بھی اپنا نام بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ماضی کے عظیم بالرز میں سے شعیب اختر کا سامنا کرنا چاہیں گے ۔
