گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تئیسویں شب کے موقع پر گورنر ہاؤس میں ریاست مدینہ کے اصول نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے بھی مشاورت کریں گے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیے اور جو مسلمانوں کو شراب بیچتے ہیں ان کی دکان سیل کی جائے ۔
Load/Hide Comments