بھارت کو نیا اسپیڈ اسپٹار مل گیا
آئی پی ایل2024 کی تیز ترین گیند مائینک یادو نے کرادی
بھارت میں نئے فاسٹ بالر کی گونج ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ بھارت کو اسکی راولپنڈی ایکسپریس مل گئی ۔ آئی پی ایل میچ کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس کے فاسٹ بالر مائینک یادیو نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 156.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی ۔ انہوں نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں 155.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی ۔ اس طرح انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند 2011 میں شان ٹیٹ نے 157.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےکرائی تھی ۔