پاکستان کے سابق فاسٹ بالر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے دس سے گیارہ کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز اٹھارہ اپریل سے ہورہا ہے ۔ جنید خان نے ایکس پر لکھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ جس ٹیم نے عزت دی اس پر لیگز کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے گیارہ سے بارہ سینئر کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں
