الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 129 پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمان نے یہ سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ وہ فارم 45 کے مطابق ایک ہزار ووٹوں سے ہارے ہیں اور پی ٹی آئی امیدوار یہ نشست جیتے ہیں اسلیے وہ یہ سیٹ قبول نہیں کریں گے ۔ حافظ نعیم الرحمان کے اس فیصلے کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا نے بڑے پیمانے پر سراہا تھا ۔ ترجمان جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کی جیت کے نوٹیفکیشن پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم صرف فارم 45 کے مطابق نتائج کو قبول کریں گے ۔ ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں واپس کی جائیں ۔ حافظ نعیم الرحمان پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ یہ سیٹ قبول نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments