امریکی رکن کانگریس کا انسانیت دشمن بیان

امریکی رکن کانگریس کا انسانیت دشمن بیان
غزہ پر ایٹمی حملے کی تجویز دے دی
ناگاساکی اور ہیروشیما کی طرح‘ ایٹمی بم گرا دینا چاہیے، ٹم والبرگ

امریکی کانگریس مین کی شرمناک اور انسانیت دشمنی پر مبنی تجویز سامنے آگئی ۔ امریکی ریپبلکن کانگریس کے رکن ٹم والبرگ نے اپنے نفرت انگیز بیان میں کہا کہ غزہ کو ہیروشیما اور ناگاساکی بنادینا چاہیے ۔ انہوں نے غزہ کو مزید امداد فراہم کرنے کی مخالفت بھی کی ۔