فرانس میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ دو شہروں کی تین مسجدوں کو ایک ہفتے میں نشانہ بنایا گیا۔ دو مساجد کے باہر نمازیوں کو ہراساں کیا گیا جب کہ ایک مسجد کے باہر خنزیز کا سر پھینکا گیا ، مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے یہ حرکت مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے کی گئی کیونکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے ان واقعات کی مذمت کی ہے مگر اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے
Load/Hide Comments