فرسٹ ایئر امتحانات میں 31 فیصد بچے اردو ، 34 فیصد بچے انگلش میں فیل

فرسٹ ایئر امتحانات میں 31 فیصد بچے اردو ، 34 فیصد بچے انگلش میں فیل
کراچی میں طلبا کی انگریزی اور اردو زبانوں پر مہارت کم ہوگئی یا اساتذہ اور کاپیاں چیک کرنے والوں نے غلطی کی ۔ ایکسپریس ٹریبون میں شائع اسٹوری کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ کی پری انجینئرنگ اور پر میڈیکل سمیت تمام فیکلیٹیز میں مجموعی طور پر 106،039 طلبا امتحانات میں بیٹھے ۔ 31 فیصد بچے اردو جب کہ 34 فیصد بچے انگریز میں فیل میں ہوئے ۔ یہ نہایت ہی حیران کن امر ہے ۔ کیا بچے کی اردو اور انگریزی زبانوں پر مہارت کم ہوگئی ہے یا پھر طلبا کا یہ الزام درست ہے کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے