پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے نے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے ، شاہین آفریدی کو صرف پانچ میچز کے بعد کپتانی سے ہٹادیا گیا ۔ اس سے پہلے بابر اعظم کو اس لیے قیادت سے ہٹایا گیا تھا کہ ٹیم کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی تھی ۔ مگر اب انہیں دوبارہ قیادتِ سونپ دی گئی ہے ۔ بورڈ کی غیر مستقل مزاجی کرکٹ کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہے اور ٹیم کا اتحاد بکھر رہا ہے
