کراچی کی دو بی آر ٹیز گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن بس سروس کو ملانے کے لیے سندھ حکومت نے درمیان میں فری شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سروس کا آغاز عید کے بعد ہوگا ۔ یہ شٹل سروس انو بھائی پارک سے جناح ویمن یونیورسٹی تک چلے گی ۔۔ یاد رہے کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اورنج لائن پراجیکٹ اپنی افادیت کھو بیٹھا ہے اور شہری اس سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں ۔ اصل منصوبے کے تحت گرین لائن اور اورنج لائن کو ایک مقام پر جڑنا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا ۔ اس لیے اب شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Load/Hide Comments