سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے کے ڈی اے کی زمینوں پر بننے والے مکانات اور دکانوں کو ریگولرائز کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ یہ مکانات کے ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے تھے ۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی نے اس سلسلے میں کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی ۔ کے ڈی اے کے افسران نے 139 پارکوں کی بحالی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ۔ یہ پارکس این اجی اوز کو دینے کی تجویز پر بھی بات ہوئی ۔
