بھارت کی سابق ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے سیاست میں قدم رکھنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ سابق بھارتی کپتان اور کانگریس رہنما اظہر الدین نے ان کا نام حیدر آباد سے الیکشن لڑنے کیلیے تجویز کیا ہے ۔ وہ لوک سبھا کا انتخاب حیدر آباد سے لڑ سکتی ہیں ۔وہ ممکنہ طور پر اسد الدین اویسی کے مقابلے پر الیکشن لڑیں گی ۔ اظہر الدین اور ثانیہ مرزا کی فیملی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ۔ اظہر الدین کے صاحبزادے اسد الدین کی شادی ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا سے ہوئی ہے
