جسے دیکھو گدھا گاڑی لیکر آجاتا ہے ، کیا ایسا ہوتا ہے موٹر وے؟
سپر ہائی وے کو ،موٹر وے قرار دینے پر عدالت برہم
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی حیدرآباد موٹروے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیے کہ کراچی سے حیدرآباد روڈ کو موٹروے کہا جارہا ہے، کیا موٹر وے ایسے ہوتے ہیں؟
عدالت نے کہا کہ ’جس کو دیکھو گدھا گاڑی لے کر آجاتا ہے، ایسا ہوتا ہے موٹروے؟
جسٹس صلاح الدین نے سپرہائی وے کو موٹروے قرار دینے پر این ایچ اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا
عدالت نے استفسار کیا کہ سکھر ملتان موٹر وے پر کتنے انٹرچینج، سروس ایریا ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ موٹروے پر کتنی کمرشل دکانیں اور مارکیٹس ہیں