رمضان میں گیس غائب یا کم پریشر ، سیلنڈرز کی دکانوں پر پریشان حال شہریوں کی قطاریں
کراچی کے شہریوں کو یکم رمضان سے ہی گیس بندش یا کم پریشر کی شکایت ہے ۔ سحری اور افطاری کی تیاری کے لیے شہریوں نے ایل پی جی گیس سیلنڈرز کی دکانوں کا رخ کیا ہے جہاں ان میں غصہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ تمام ضروری کام اور مصروفیات ترک کرکے پہلے گیس سلینڈر کی خریداری کا بندوبست کرنا پڑتا ہے ۔ بڑھتی مہنگائی می گیس سیلنڈرز کی خریداری شہریوں پر اضافی بوجھ ہے