کراچی میں مجموعی طور پر 171 ٹریفک سگنلز موجود ہیں مگر حیران کن طور پر صرف 54 سگنلز ٹھیک طریقے سے کام کررہے ہیں ۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے چارج سنبھالا تو سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں ۔
