لیگی رہنما احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا معاملہ ، ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مستعفی
لاہور کی معروف درس گاہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفا دے دیا ، انہوں نے گورنر ہاؤس کی جانب سے مداخلت کو جواز بنا کر استعفا دیا، وہ ماضی میں بھی ایک بار مستعفی ہوچکے ہیں۔ جیو کے مطابق احد چیمہ کی اہلیہ نے فیس معافی کیلئے گورنر پنجاب کو درخواست دی تھی، احد چیمہ کے دونوں بچوں کی 3 سال کی فیس معاف کی گئی۔ مستعفی پرنسپل کا کہنا تھا کہ سیاست اور اقربا پروری کی درس گاہوں میں کوئی جگہ نہیں۔