منافع خوروں کی چاندی، کراچی میں بکرے کا گوشت 2000 سے 2300 روپے فی کلو ، گائے کا گوشت1400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

شہری انتظامیہ منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی ، گوشت من مانے ریٹس پر فروخت کیا جانے لگا ، کراچی میں بکرے کا گوشت 2000 سے 2300 روپے فی کلو میں بکنے لگا، گائے کا گوشت1200سے1400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق بکرے کا فی کلو گوشت 1700 روپے جبکہ گائے 800 روپے فی کلو ہونا چاہیے ۔