صحافی اور ٹرول میں فرق ہوتا ہے
شاہد آفریدی کا عمران ریاض کو جواب
ایک ملک کا مقبول ترین کھلاڑی
دوسرا سوشل میڈیا کا مشہور صحافی
شاہد خان آفریدی اب عمران ریاض کے نشانے پر ہیں
انہوں نے ٹوئٹ کیا شاہد آفریدی کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو مبارکبادیں دیں، لوگوں نے برداشت کیا مگر جب انہوں نے پاکستان کے مقبول لیڈر پر تنقید کرنا شروع کی لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا ۔۔
شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہے فوراً جوابی اسٹروک کھیل دیا
لکھا صحافی اور ٹرل میں یہ فرق ہوتا ہے، صحافی تحقیق کرتا ہے بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی ان کے رول ماڈل تھے
شاہد آفریدی ان دنوں اپنے نام سے منسوب پھیلنے والے جعلی بیانات سے کافی پریشان ہیں اور تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے