آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے کے لیے حکومت نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ جون میں بجٹ آئے تو تو 9 لاکھ دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ پاکستان آئی ایم ایف سے چار سال کے لیے سات سے آٹھ ارب ڈالرز کا قرض لینا چاہتا ہے ۔ اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس لگایا تھا مگر عوامی دباؤ کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئے تھے ۔ اب اسکیم پر دوبارہ عمل کا فیصلہ کیا گیا ہے
