جاپان کی ٹرینیں دنیا میں سب سے زیادہ وقت کی پابند، اوسطاً صرف 18 سیکنڈز کی تاخیر ہوتی ہے اور پاکستان ریلوے؟؟

صرف جاپانی قوم نہیں بلکہ جاپان ک ٹرینیں بھی وقت کی پابند ہیں ۔۔ دنیا میں بروقت منزل پر پہنچانے والی ٹرینوں میں جاپان کی ریلوے سب سے آگے ہے ۔ ایک ٹرین اوسطاً صرف 18 سیکنڈز کی تاخیر کرتی ہے ۔ جاپان میں ایک دن میں 27 ہزار سے زائد ٹرینیں چلتی ہیں ۔ وقت کی پابندی کی وجہ اچھی پلاننگ ، شیڈول پر سختی سے عمل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے ۔ جاپان کو نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں دنیا کا لیڈر سمجھا جاتا ہے بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی یہ نظام اہم کردار ادا کررہا ہے ، دوسری طرف پاکستان ریلوے کی حالت دگرگوں ہے ۔ ٹرینیں بسا اوقات کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہتی ہیں اسی سبب ریلوے جیسا ادارے بھی خسارے کا شکار ہے