ملک کے معروف معاشی ماہر اور سابق وزیر خزانہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت نوے لاکھ مزدور بے روزگار ہیں ۔ غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ایئر لائن پر 800 ارب روپے کا قرض اور اسے سالانہ 30 سے 40ارب سالانہ سبسڈی دی جارہی ہے
