ترکی میں استنبول ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر رمضان ولیج بنا دیا گیا ۔ اس کا مقصد استنبول آنے والے سیاحوں کو رمضان کے کلچر سے آگاہ کرنا ہے ۔ یہ ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے ۔ یہ ولیج اس طرح بنایا گیا ہے مسافر اور بالخصوص بچے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔ بچوں اور بڑوں کے لیے خطاطی اور ووڈ پینٹگ کی سہولت دلچسپی کا سبب ہے ۔
