فضائی سرفروش اور پاکستان ایئر فورس کا فخر ایئر کموڈور محمد محمود عالم انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو تھے ۔ انہوں نے ایک منٹ میں بھارت کے پانچ طیارے گرائے تھے جو آج تک عالمی ریکارڈ ہے ۔ فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں کل 11 بھارتی طیارے تباہ کیے ۔ وہ 6 جولائی 1935 کو کول کتہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کا انتقال ستتر برس کی عمر میں 18 مارچ 2013 کو ہوا ۔
