کراچی آنے والے گداگروں نے نیا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا

کراچی آنے والے گداگروں نے نیا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا
سرکاری اسپتالوں میں ڈیرے، تیمار دار پریشان

پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے گداگر مافیا نے سرکاری اسپتالوں کو اپنا ٹھکانہ بنالیا ۔ شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں کے احاطے میں نیٹ ورک فعال ہوگیا ۔ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں سے گداگر کراچی کا رخ کرتے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے الٹی میٹم کے بعد شہر کے مختلف سگنل اور چوارہوں پر بھیگ مانگنے والے گداگروں نے سرکاری اسپتالوں کو ٹھکانہ بنالیا ہے جس کی وجہ سے تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ کچھ لوگ انہیں ڈانٹ کر بھگا دیتے ہیں تو کچھ لوگ مالی مدد کرتے ہیں