کراچی میں انتظامیہ ناکام، مہنگائی آسمان پر پیاز 260 روپے، آلو 80 روپے فی کلو میں دستیاب

کراچی میں انتظامیہ کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئی ۔ ریٹیلرز اور دکاندار من مانے ریٹ پر اشیاء فروخت کررہے ہیں اور مہنگائی میں اضافے کا ذمے دار مڈل مین کو قرار دیا جارہا ہے ۔ پیاز کا سرکاری ریٹ 183 جب کہ آلو کا 63 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں پیاز 260 روپے فی کلو جب کہ آلو 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہے