کراچی میں الخدمت کے تحت باہمت یتیم بچوں کے لیے پانچ روزہ عید شاپنگ کا آغاز کردیا ۔ پہلے دن سات سو بچوں نے عید شاپنگ کی ۔ ہر بچے نے چھ ہزار روپے کی شاپنگ کی اور پانچ سو روپے عیدی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں 2200 بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے ۔ یہ ایک منفرد پروگرام ہے ۔ ملک بھر میں 20 اسٹیٹ آف دی آرٹ آغوش ہومز کام کررہے ہیں
