مسواک کا استعمال دانتوں اور منہ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔ روزے کی حالت میں مسواکت کا استعمال منہ سے مہک کا خاتمہ کرتا ہے ۔ روزے میں چونکہ آدمی کھا اور پی نہیں سکتا اس لیے تھوک بہت کم بنتا ہے ، یوں منہ سے مہک آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔۔ تھوک منہ کو جراثیم سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مگر رمضان میں مسواک کی شکل میں اس کا حل موجود ہے ۔ بری مہک کے خاتمے میں مسواک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایک قدرت ٹوتھ برش ہے اور یہ منہ سے بری مہک کا خاتمہ کرکے اچھی مہک کو جنم دیتی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے 1986 اور 2000 دونوں میں منہ کی صفائی کے لیے مسواک کے استعمال کی سفارش کی تھی
Load/Hide Comments