حیران کن !! کراچی میں روزانہ 10 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کٹنے لگے

حیران کن !! کراچی میں روزانہ 10 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کٹنے لگے

روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں بڑا انکشاف کیا گیا ہے ، شہر قائد میں روزانہ دس ہزار ٹریفک چالان کٹ رہے ہیں، شہریوں سے اس مد میں تقریباً روز ایک کروڑ روپے وصول کیے جارہے ہیں

عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں اوپر سے یہ چالان ان کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں

جنگ کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ چند اہلکار زائد پیسوں کے چالان سے ڈراتے ہیں پھر چند سو کی رشوت لیتے ہیں اور کچی پرچی تھما کر کہتے ہیں آگے کوئی پوچھے یا روکے تو پرچی دکھا کر کہنا پیچھے دے آیا ہوں۔

ڈی آئی جی ٹریفک چالان میں اضافے کا سبب ٹریفک قوانین میں خلاف ورزی کو قرار دیتے ہیں