فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 10, 11, 12, 13 اور 17,18 میں قریباً ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل

فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 10, 11, 12, 13 اور 17,18 میں قریباً ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور یہاں کے مکین بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں،ٹینکر مافیا سے مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

اہل علاقہ کی جانب سے واٹر کارپوریشن سے باضابطہ شکایات بھی کی گئیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور ہفتہ 16 مارچ کو رات گئے تک ان علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال نہیں ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں علاقہ مکین ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔