کراچی کے چار اضلاع میں غیر قانونی طور پر سرکاری زمین لینڈ مافیا اور بلڈرز کے حوالے کی گئی ۔ تحقیقاتی ٹیم سابق نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بنائی گئی تھی ۔ جیو پر نشر رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو مزید اضلاع میں تحقیقات سے مبینہ طور پر روک دیا گیا ہے ۔ رپورٹ تاحال وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو نہیں بھیجی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق افغان باشندوں کو پاکستانی شہری ظاہر کرکے سرکاری زمین دے دی گئی ۔ متعدد اسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے ۔ چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے مطابق تحقیقات کا آغاز دوبارہ جلد کیا جائے گا
Load/Hide Comments