نائیجریا کی شمالی ریاست کانو میں حسبہ کے نام سے فعال اسلامی پولیس نے گیارہ مسلمانوں کو روزے کے اوقات میں کھانا کھانے پر گرفتار کرلیا ۔ کانو مسلم اکثریتی علاقے ہے جہاں شرعی قوانین بھی نافذ ہیں ۔ پولیس نے دس مردوں اور ایک خاتون کو یہ حلف اٹھانے کے بعد چھوڑ دیا کہ وہ آئندہ روزہ جان بوجھ کر نہیں چھوڑیں گے ۔ ترجمان حسبہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی مگر غیر مسلمانوں کو چھوٹ ملے گی
