ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے اہم حلقوں نے خوش بخت شجاعت کا نام فائنل کیا ہے مگر ایم کیو ایم پاکستان کے مقتدر حلقوں کو اس پر شدید تحفظات ہیں۔ جیو کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنر کے نام کے لیے ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی جبکہ خوش بخت شجاعت کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی کوئی گراں قدر خدمات بھی نہیں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات اس وقت شدید ہوئے جب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا حالانکہ ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کے وقت سب نے متفق ہو کر فیصلہ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کوئی بھی رکن یا سربراہ کوئی بھی سرکاری عہدہ یا وزارت نہیں لے گا۔ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے خود وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے سے آپس کے اختلافات اور بھی شدت اختیار کر گئے ہیں
Load/Hide Comments