کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ صرف 2 اسپتالوں میں 3 ماہ کے اندر کم ازکم 10 افراد جان سے گئے

کراچی میں کتے کے کاٹنے کی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ صرف دو اسپتالوں سے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق آخری تین ماہ میں کم از کم دس افراد جان سے گئے ۔ تشویشناک صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رتھ فاؤ سول اسپتال کے مطابق مسلسل دو دن کتے کے کاٹنے کے 230 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپتال میں ہر ماہ ایسے ہزار کیسز آتے ہیں ۔ آخری دو ماہ میں جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال میں 2400 سے زائد مریض کتے کے کاٹنے سے زخمی افراد رپورٹ ہوئے ۔