کے ایم سی اور ٹاؤنز میں سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

کراچی میٹرو کاروپوریشن اور ٹاؤنز میں سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ جب کہ بہت سے ملازمین ایسے بھی ہیں جو ایک ساتھ ہی دو حکومتی اداروں میں کام کررہے ہیں ۔ یہ افراد نہ صرف دونوں جگہ سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں بلکہ ان اداروں میں ذمے داریاں بھی ادا نہیں کررہے ۔ ڈان اخبار کی خبر میں انکشاف کیا گیا ہے لوکل گورنمنٹ کے وزیر سعید غنی نے “کلک” آفس کا دورہ کیا ۔ کلک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف جان صدیقی نے انہیں جاری پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ وزیر سعید غنی کو بتایا گیا کہ صرف کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو فرائض کی انجام دہی کے بغیر تنخواہیں وصول کررہے ہیں ۔ دو سو افراد ایسے ہیں جو دو مختلف اداروں میں کام کررہے ہیں ۔ بارہ ٹاؤنز میں 35 گھوسٹ ملازمین کی شناخت ہوئی ۔