30 ہزار روپے کا شتر مرغ 1.5 لاکھ روپے کا ملا! ظفر عباس کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

سماجی کارکن ظفر عباس کو سحری میں لوگوں کو ڈیرھ لاکھ روپے کی سحری کھلانے کے بیان پر تنیقد کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 30 ہزار روپے کا شتر مرغ ڈیڑھ لاکھ روپے کا ملا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ لوگوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا شتر مرغ سے بہتر نہیں کہ انہیں اس رقم میں کوئی کاروبار کرایا جائے ۔ کچھ لوگوں نے لکھا کہ آپ لوگوں کو بھکاری مت بنائیں ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ آپ ایک جانب فروٹ کے بائیکاٹ کی اپیل کررہے ہیں اور دوسری جانب خود مہنگے داموں میں شتر مرغ خرید کر لوگوں کو کھلا رہے ہیں