مدینہ منورہ: کنواں سلمان فارسی زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

مدینہ منورہ: کنواں سلمان فارسی زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا
مدینہ منورہ میں حضرت سلمان الفارسی سے منسوب کنواں جسے ’الفقیر کنواں‘ بھی کہا جاتا ہے ترقیاتی کاموں و تزین کے بعد زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس قدیم کنویں کی تاریخ 1400 سال قبل پر محیط ہے
مدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع الفقیر کنواں باغات سے گھرا ہوا ہے، زمانہ قدیم میں اس کنویں سے پانی نکالنے کے لیے پلیاں استعمال کی جاتی تھیں۔
مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں اس تاریخی مقام کو سہولیات سے آراستہ کر کے زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔