کراچی کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے
کراچی کے ماہی گیر نایاب مچھلیاں جال میں پھنسنے سے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔
کیٹی بندر کے قریب ملی سوا مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق نایاب سوا مچھلی کی خاصیت اس کے پیٹ سے نکلنے والی چربی ہے، جس سے فوٹا آپریشن کا دھاگا بنتا ہے اور اسے گولڈن سوا کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فی سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک ہے