رمضان سے پہلے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
پیاز کی قیمت 150 روپے سے 300 روپے فی کلو ہوگئی
رمضان سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ پیاز کی قیمت ڈیڑھ سو روپے سے بڑھ کر تین سو روپے فی کلو ہوگئی ۔ آلو پچاس روپے فی کلو سے بڑھ کر اسی روپے فی کلو ہوگیا ۔ گوبھی اب ڈیڑھ سو روپے فی کلو میں مل رہی ہے ۔ خربوزہ سو روپے فی کلو کے بجائے اب ڈیڑھ سو سے دو سو روپے فی کلو میں مل رہا ہے
