پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسر کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔