کراچی کی 3اہم شاہراہوں پر266عمارتیں،صرف 6 میں فائر سیفٹی کی سہولت

کراچی کی 3اہم شاہراہوں پر266عمارتیں،صرف 6 میں فائر سیفٹی کی سہولت کراچی کی تین اہم شاہراہوں کے اطراف واقع عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل ہونے پر موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کی 266 میں سے صرف 6 عمارتوں میں فائر سیفٹی کی سہولت موجود ہے جبکہ 200 سے زائد عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات دستیاب نہیں، 62فیصد عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے موجود نہیں،70 فیصد عمارتوں میں بجلی کی وائرنگ غیر معیاری پائی گئی